2 ہزار سے زائد موبائل فونز رکھنے والا شخص

آج کل ہر شخص کو اسمارٹ فون استعمال کرنے کا شوق ہے لیکن ایک شخص ایسا بھی ہے جسے اسمارٹ فون استعمال کرنے کے بجائے پرانے موبائل فونز جمع کرنے کا شوق ہے۔

بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے جئیش کیل کو موبائل فون جمع کرنے کا جنون کی حد تک شوق ہے۔

جئیش کو موبائل فونز جمع کرنے کا شوق 5 سال قبل سے ہوا اور اب ان کے پاس 2 ہزار 371 قابلِ استعمال پرانے فونز ہیں جن میں زیادہ تر نوکیا کے ہیں۔

ان کی خواہش ہے کہ وہ سب سے زیادہ قابلِ استعمال موبائل فونز جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ بنائیں۔

موبائل فون جمع کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ انہیں موبائل فونز سے اس وقت محبت ہوئی جب وہ کالج میں پڑھتے تھے اور ان کے پاس نوکیا کا 3310 موبائل فون تھا اور وہ 2 منزل سے گرنے کے باوجود بھی چل رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ موبائل فون کی پائیداری سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے موبائل فونز جمع کرنا شروع کردیے۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے اس شوق کے حوالے سے دوستوں اور گھر والوں کے ملے جلے خیالات ہیں، کچھ لوگ مجھے پاگل سمجھتے ہیں جب کہ کئی لوگوں کو مجھ پر فخر بھی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے