سعودی عرب میں آج سے کرفیو کا اعلان

ریاض: سعودی حکومت نے آج سے ملک بھر میں کرفیو کے نفاذ کا حکم جاری کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے اتوار کے روز ایک شاہی فرمان جاری کیا جس میں پیر 23 مارچ کی شام سے ملک بھر میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا گیا۔

شاہی فرمان کے مطابق کرفیو 21 روز کے لیے نافذ کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد 23 مارچ کی شام 7 بجے سے شروع ہوگا جس صبح 6 بجے تک جاری رہے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرماں روا کی جانب سے کرفیو کا اعلان وزارت صحت کی طرف سے کورونا کے کیسز 500 سے تجاوز کرنے کی اطلاع دینے کے بعد کیا گیا۔

شاہی فرمان میں کرفیو کے دوران شہریوں کو اپنی حفاظت کے لیے گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

کرفیو کے نفاذ کے سلسلے میں سعودی وزارت داخلہ کو ضرورتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی جبکہ سول اور ملٹری حکام کو مکمل تعاون کا حکم دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ سرکاری ملازم اور اہم شعبوں سے وابستہ افراد کو کرفیو سے مستثنیٰ قرار دیا ہے جب کہ بیکریز، سپر مارکیٹس، گوشت، سبزی اور لیبارٹریز بھی کھلی رہیں گی۔

اس کے علاوہ ہیلتھ میڈیکل اسٹورز، کلینک، اسپتال، دوا ساز کمپنیاں بھی کرفیو سے مستثنیٰ ہوں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے