برطانیہ کے شہزادہ چارلس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

برطانیہ کے شہزادہ چارلس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہےجو اب تک اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والی دنیا کی سب بڑی شخصیت ہیں۔

کلیرنس ہاؤس سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ 71سالہ شہزادہ چارلس کووِڈ19 بیماری (کورونا وائرس) میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ چارلس اسکاٹ لینڈ میں قرنطینہ میں ہیں اور ان میں کورونا وائرس کی معمولی علامات پائی گئی ہیں مگر ان کی صحت بہتر ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈچزآف کارنوال کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوا جو منفی آیا ہے یعنی وہ کورونا سے متاثر نہیں ہوئی ہیں، مگر حکومتی اور طبی ماہرین کے مشورے پر وہ بھی شہزادہ چارلس کے ساتھ اسکاٹ لینڈ میں اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔

بیان میں کہا گیاہے کہ اس بات کا اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے کہ شہزدہ چارلس کو کورونا وائرس کیسے لگا کیونکہ وہ گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران مسلسل اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔

یاد رہے کہ شہزاد چارلس آسٹریلیا میں لگنے والی آگ سے متعلق امداد ی کاموں کے سلسلے آخری مرتبہ 12 مارچ کو لندن میں اپنے محل میں ایک عشائیے میں شریک ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے