صرف 5 منٹ میں کورونا ٹیسٹ کرنے والی ڈیوائس تیار

دنیا بھر میں حملہ کرنے والے خطرناک کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے امریکا نے صرف 5 منٹ میں کورونا ٹیسٹ ڈیوائس تیار کر لی۔

ایبٹ لیبارٹریز کا کہنا ہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈ منسٹریشن نے اسے ہنگامی طور پر ڈیوائس تیار کرنے کی اجازت دے دی ہے اور آئندہ ہفتے سے یہ ڈیوائس امریکا میں ٹیسٹ کے لیے اسپتالوں کو ملنا شروع ہو جائے گی۔

اس چھوٹے ٹوئسٹر سائز کی ڈیوائس میں molecular technology استعمال کی گئی ہے۔ ڈیوائس منفی نتائج صرف 13 منٹ میں بتا سکتی ہے اور اسے با آسانی کہیں بھی لے جا یا جا سکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ایف ڈی اے نے ڈیوائس کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا اس لیے اسے صرف منظور شدہ لیب اور اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال میں استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔

دوسری جانب دو روز قبل برطانیہ نے بھی وائرس کی تشخیص کے لیے فنگر پرک ٹیسٹنگ کٹ تیار کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا تجربہ کر کے آئندہ ہفتے تک آن لائن دستیاب کر دیا جائے گا۔

کورونا وائرس چین کے بعد امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے 199 ممالک تک پھیل چکا ہے جس کے باعث متاثرین کی تعداد ساڑھے 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے توڑ کے لیے طبی ماہرین ویکسین تیار کرنے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں لیکن تاحال اس میں کامیابی حاصل نہیں کی جا سکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے