چڑیا گھر میں موجود ٹائیگر میں کورونا کی تشخیص

کورونا کے حملوں سے پالتو جانوروں کے بعد اب چڑیا گھر بھی محفوظ نہ رہے اور جنگلی جانوروں میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے چڑیا گھر میں چار سال کی ملائشین ٹائیگر نادیہ کو خشک کھانسی تھی جس پر اس کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہےکہ ٹائیگر جلد صحت یاب ہو جائے گا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق 6 مزید شیروں میں بھی سانس میں دشواری کی علامات سامنے آئی ہیں تاہم تاحال ان کے ٹیسٹ نہیں کیے گئے۔

انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹائیگر کو کورونا وائرس اس کے رکھوالے سے منتقل ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پالتو بلیوں اور کتوں میں بھی کورونا وائرس پایا جاچکا ہے تاہم جنگلی جانور میں کورونا کا یہ پہلا کیس ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے