برطانوی وزیراعظم طبیعت میں بہتری کے بعد آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل

کورونا وائرس میں مبتلا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن طبیعت بہتر ہونے کے بعد انتہائی نگہداشت کے کمرے (آئی سی یو) سے باہر آ گئے۔

ترجمان ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق بورس جانسن تین روز تک انتہائی نگہداشت میں رہے اور اب طبیعت بہتر ہونے کے بعد انھیں واپس وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی بھر پور دیکھ بھال کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بورس جانسن صحت یابی کے ابتدائی مرحلے میں ہیں اور مکمل صحتیاب ہونے تک وہ اسپتال میں ہی رہیں گے۔

برطانوی وزاعظم بورس جانسن کا دو ہفتے قبل کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور پھر طبیعت بگڑنے پر انہیں سینٹ تھامس اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

بورس جانسن کو تیز بخار اور شدید کھانسی کی شکایت تھی جس سے ان کی طبیعت مزید خراب ہوئی جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) منتقل کیا گیا تھا۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈومنک راب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 55 سالہ بورس جانسن وینٹی لیٹر پر نہیں تھے بلکہ انہیں آکسیجن سپورٹ فراہم کی گئی تھی۔

برطانیہ کی صورتحال
واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں مجموعی کیسز کی تعداد 65 ہزار سے زائد ہے جب کہ اموات 8 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے