علمائے کرام کےلیے قانون آگاہی کورس: اہم اطلاع

شریعہ اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے موجودہ غیر معمولی صورت حال میں اپنی تعلیمی و تربیتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے حوالے سے متعدد نئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں سوشل میڈیا ذرائع کا بھر پور استعمال بالخصوص اکیڈمی کے یوٹیوب چینل کا اجرا، ویب سائٹ کی ازسر نو تشکیل اور فاصلاتی نظام تعلیم کو مزید فعال کرنا شامل ہیں ۔

اس حوالے سے اکیڈمی نے فوری طور پر مفتیان کرام کے لیے آئن لائن قانون آگاہی کورس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کورس 15 اپریل سے شروع کیا جا ریا ہے جو چھ روز تک جاری رہا گا۔ کورس کے دوران شرکا کو ہر روزصوتی تسجیل کی صورت میں چار لیکچرز بھیجے جائیں گے۔ ہر لیکچر 35 سے 45 منٹ کے دورانیہ پر مشتمل ہوگا۔ کورس میں شرکا کی فعال شرکت کو یقینی بنانے کی خاطر انہیں ہر زور ایک مختصر سا سوالنامہ بھیجا جائے گا جو اس دن کے لیکچرز کے موضوعات سے متعلق سوالات پر مشتمل ہوگا۔ اسی طرح شرکا کورس اپنے سوالات تحریری صورت میں ارسال کر سکیں گے جن کے جوابات ان کو اگلے دن ارسال کیے جائیں گے۔

[pullquote]کورس کے بنیادی موضوعات یہ ہیں:[/pullquote]

پاکستان کا قانونی اور عدالتی نظام
دستور پاکستان اور اس کی اسلامی دفعات
فوجداری قانون کا تعارف
پاکستان میں رائج عائلی قوانین کا تعارف
حقوق انسانی
معاصر قانونی مسائل ( طبی و معاشی مسائل)

یہ امر اکیڈمی کے لیے انتہائی باعث اطمینان ہے کہ مجوزہ کورس کو اندرون اور بیرون ملک سے بھر پور پذیرائی ملی ہے اور آٹھ سو سے زائد مفتیان کرام نے اس میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ ابھی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں سات روز باقی ہیں۔
کورس سے متعلق مزید تفصیلات بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔
مزید تفصیلات کےلیے درج ذیل نمبر یا ای میل پر رابطہ کرسکتے ہیں:

[pullquote]0333-5317372
ifta.course@iiu.edu.pk[/pullquote]

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے