یوٹیوب نے طویل ویڈیوز کو ابواب میں تقسیم کرنے کا آپشن پیش کردیا

لندن: یوٹیوب پر کچھ سکھانے یا تدریس میں مدد دینے والی ویڈیوز کے ابتدائی تعارفی مراحل بسا اوقات طویل ہوتے ہیں اور لوگ چاہتے ہیں کہ کسی طرح اصل مضمون کو سن یا دیکھ لیں۔ اب یوٹیوب ایسی ہی ایک سہولت بہت جلد پیش کررہا ہے۔

اس آپشن کے ذریعے کسی بھی ویڈیو کو مضامین یا چیپٹرز میں بانٹا جائے گا اور اس پر منٹ اور سیکنڈ کے ٹائم اسٹیمپ لگائے جاسکیں گے۔ مثلاً ایک ویڈیو کا تعارف 0:00 پر ، تجزیہ 1:32، مثبت اور مفنی پہلو 6:54 اور اختتامیہ 9:10 پر شروع ہوجائے گا اور ویڈیو تخلیق کرنے والے اسے مختلف حصوں میں بانٹ سکے گا۔

تاہم ویڈیو بنانے والے تمام افراد ٹائم اسٹیمپ نہیں لگاتے اور نہ ہی اس کی وضاحت کرتے ہیں ۔ فی الحال خود یوٹیوب بھی اپنی جانب سے اس آپشن کوازخود شامل کرنے پر کوئی غور نہیں کررہی ۔

یوٹیوب کے بعض صارفین نے بتایا ہے کہ یہ آپشن شروع ہوچکا ہے اور اسے دیکھا بھی جاسکتا ہے۔ تاہم اس کا مکمل انحصار ویڈیو بنانے والے پر ہیں اور اگر یہ رحجان جاری رہتا ہے تو تقریباً ہر ویڈیو بنانے والا اسے اختیار کرسکے گا کیونکہ ٹائم اسٹیمپ کے ذریعے ایک ویڈیو کو کئی حصوں میں بانٹنا ممکن ہوگا اور ہر نئے باب پر ایک مختصر وضاحت یعنی اس حصے کی ڈسکرپشن بھی شامل ہوتی جائے گی۔ اس طرح ویڈیو دیکھنے کا امکان بھی بڑھ جائے گا جسے مجبوراً بھی لوگ اختیار کریں گے۔

لیکن بہت سے افراد ویڈیو پر لیکچر دیتے ہیں اور وہ اس کا ضرور خیال رکھیں گے۔ بڑے پیمانے پرکی گئی اس تبدیلی سے خود یوٹیوب کو فائدہ ہوگا اور یوں ویڈیو مزید مفید، کارآمد اور دیکھنے میں آسان ہوجائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے