سعودی عرب میں پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کا قوی امکان

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

سربراہ ادارہ فلکیات شرف سفیانی کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند جمعرات کی شام نظر آنے کا امکان ہے، اس لیے پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔

حرمین جنرل پریذیڈنسی کےسربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس کی سربراہی میں آج منعقد ہونے والی کانفرنس میں رمضان المبارک سے متعلق منصوبے، تمام انتظامات اور لائحہ عمل کا اعلان کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ‘رمضان المبارک میں اگر کورونا وائرس کی صورتحال بہتر نہیں ہوتی تو اس وبا کو روکنے کیلئے اٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے نماز تراویح گھر میں ادا کی جاسکتی ہے اور ایسا ہی نماز عید الفطر کے حوالے سے بھی کیا جاسکتا ہے’۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے