پیر : 20 اپریل 2020 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]کورونا وائرس کے متاثرين چوبيس لاکھ سے زائد[/pullquote]

دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چوبيس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ کووڈ انیس کے سبب اموات کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ پينسٹھ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی سطح پر اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد سوا چھ لاکھ کے قریب ہے۔ اس عالمی وبا سے سب سے زيادہ متاثر ہونے والا ملک امريکا ہے، جہاں متاثرين لگ بھگ ساڑھے سات لاکھ ہيں اور چاليس ہزار سے زائد افراد وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہيں۔ اب تک دنيا کے 185 ممالک ميں کووڈ انيس کے کيسز سامنے آ چکے ہيں۔

[pullquote]متحدہ عرب امارات ميں طبی حکام کے ليے روزوں سے استثنیٰ[/pullquote]

متحدہ عرب امارات ميں مذہبی حکام نے کہا ہے کہ کووڈ انيس کے مريضوں کی ديکھ بال کرنے والے طبی حکام کو رمضان ميں روزے رکھنے سے استثنی حاصل ہے البتہ صحت مند افراد پر روزہ فرض ہے۔ اماراتی فتوی کونسل نے اتوار کی رات جاری کردہ بيان ميں رمضان ميں قريب کھڑے ہو کر با جماعت نماز ادا کرنے کے خلاف فيصلہ کيا۔ بيان ميں کہا گيا ہے کہ ايسا کرنے سے زندگيوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، جس کی اسلام اجازت نہيں ديتا۔ رمضان اور عيد الفطر کے موقع پر با جماعت نماز ميں مقررہ فاصلہ رکھنے کا کہا گيا ہے۔ امارات کے نائب صدر اور دبئی کے رہنما شيخ محمد بن رشيد المخطوم نے اتوار سے متاثرہ برادريوں کی مدد شروع کر دی ہے۔

[pullquote]کئی يورپی ممالک ميں پابنديوں ميں نرمی[/pullquote]

يورپ کے کئی ممالک ميں نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر گزشتہ تقریبا ایک ماہ سے عائد کردہ پابنديوں ميں آج پير سے نرمی کی جا رہی ہے۔ جرمنی ميں آٹھ سو اسکوئر ميٹر سے کم رقبے پر قائم دکانيں آج سے کھل گئی ہيں۔ چيک ری پبلک ميں کھلے آسمان تلے مارکيٹيں بھی آج سے کھل رہی ہيں۔ ناروے ميں بچوں کے کنڈرگارٹن پير سے کھل گئے ہيں جبکہ يونيورسٹياں، ہائی اسکول اور چھوٹی دکانيں آئندہ ہفتے سے کھل رہے ہيں۔ اسی طرح کئی اور يورپی رياستوں ميں بھی مرحلہ وار انداز سے پابنديوں ميں نرمی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ البتہ لاک ڈاؤن اور سماجی رابطوں پر پابندی اب بھی برقرار ہے۔

[pullquote]بھارت اور سنگاپور ميں کووڈ انيس کے کيسز ميں ريکارڈ اضافہ[/pullquote]

بھارت اور سنگاپور ميں پچھلے چوبيس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کيسز ميں يوميہ بنيادوں پر سب سے بڑا اضافہ ديکھا گيا۔ اتوار سے پير بھارت ميں مزید 1,553 افراد ميں کووڈ انيس کی تشخيص ہوئی۔ يوں اب بھارت ميں نئے کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد سترہ ہزار سے متجاوز ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتيں ساڑھے پانچ سو کے قريب ہيں۔ سنگاپور ميں آج بروز پير 1,426 نئے انفيکشن ريکارڈ کيے گئے اور اس ملک ميں متاثرين کی تعداد آٹھ ہزار کے قريب ہے۔

[pullquote]بھارت ميں پابنديوں ميں جزوی نرمی[/pullquote]

بھارتی رياستوں ميں آج سے محدود سطح پر کاروباری سرگرمياں بحال ہو رہی ہيں تاہم نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو سست کرنے کی خاطر ملک گير سطح پر لاک ڈاؤن تين مئی تک جاری رہے گا۔ نئی دہلی حکومت نے اتوار کی شام اعلان کيا کہ نجی سيکٹر کے اداروں کو بيس اپريل سے کام کی اجازت ہے۔ حکومت نے البتہ حفاظتی انتظامات، محدود تعلق اور سماجی سطح پر دوری يا فاصلہ رکھنے کی ضرورت پر زور ديا اور ان عوامل پر عمل در آمد کرنے والی کمپنيوں کو ہی کام کی اجازت دی گئی ہے۔ يہ پيش رفت نئی دہلی اور ممبئی جيسے بڑے شہروں ميں يوميہ اجرت پر کام کرنے والوں کے ليے اچھی خبر ہے۔

[pullquote]اک ڈاؤن کے نفسياتی نتائج، اٹلی ميں سروے زير غور[/pullquote]

اطالوی سائنسدان چاہتے ہيں کہ لاک ڈاؤن کے نفسياتی نتائج کا جائزہ ليا جائے۔ پير کو جاری کردہ ايک رپورٹ ميں سائنسدانوں نے مطالبہ کيا ہے کہ حکومت اس بات کے تعين کے ليے کہ لوگ کتنے عرصے تک گھروں ميں بند رہ سکتے ہيں، آبادی کے ايک حصے کا سروے کا کيا جائے۔ اٹلی نئے کورونا وائرس سے شديد ترين متاثرہ ملکوں ميں سے ايک ہے۔ ساٹھ ملين آبادی کو اپنے گھروں سے حد سے حد دو سو ميٹر دور جانے کی اجازت ہے۔ رپورٹ ميں کہا گيا ہے وزير اعظم اسی ہفتے نئے اقدامات کا اعلان کرنے والے ہيں ممکنہ طور پر اس ميں يہ سروے شامل ہو سکتا ہے۔

[pullquote]مہاجرین اور بے گھر خواتين کو تشدد کا خطرہ، يو اين ايچ سی آر[/pullquote]

اقوام متحدہ کے ہائی کميشن برائے مہاجرين (UNHCR) نے خبردار کيا ہے کہ نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے نافذ کردہ پابنديوں کے باعث دنيا بھر ميں عورتوں کو گھريلو تشدد اور ديگر صورتوں ميں نا انصافیوں کا سامنا ہے۔ پير کو جاری کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ مہاجر خواتين اور اندرون ملک بے گھر خواتين قرنطينہ ميں خود کو تشدد سے بچانے ميں ناکام ہو رہی ہيں۔ يو اين ايچ سی آر نے متنبہ کيا ہے کہ خراب معاشی صورتحال اور دستاويزات کی عدم دستيابی ايسی متاثرہ خواتين کو جسم فروشی کی طرف بھی دھکيل سکتی ہے۔ ہائی کميشن نے حکومتوں پر زور ديا ہے کہ خواتين کے تحفظ کے ليے اقدامات کيے جائيں۔

[pullquote]کینیڈا میں شوٹنگ، درجن سے زائد افراد ہلاک[/pullquote]

کینیڈا میں فائرنگ کے ايک واقعے میں سولہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبے نووا سکوشا کے شہر پورتا پيق ميں ‌شوٹنگ کی یہ کارروائی بارہ گھنٹے تک جاری رہی۔ اس دوران حملہ آور سمیت کل سترہ افراد مارے گئے۔ پولیس کی طرف سے کی گئی ٹویٹس میں مشتبہ حملہ آور کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا نام گبرئیل ورٹمان تھا اور اس کی عمر اکاون برس تھی۔ حملے کے محرکات کے بارے میں فوری طور پر علم نہیں ہو سکا۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس واقعے پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ‘ایک خوفناک صورتحال‘ ہے۔ ٹروڈو نے کہا کہ ان کی دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

[pullquote]برکينا فاسو: سکيورٹی دستوں پر اکتيس افراد کے قتل کا الزام[/pullquote]

ہيومن رائٹس واچ نے برکينا فاسو کی سکيورٹی افواج پر اکتيس نہتے قيديوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کيا ہے اور واقعے کی فوری تحقيقات کا مطالبہ کيا ہے۔ پير کو ہيومن رائٹس واچ کی جانب سے بتايا گيا کہ ان افراد کو نو اپريل کو حراست ميں ليا گيا اور چند ہی گھنٹوں بعد قتل کر ديا گيا۔ ان کا تعلق فولانی نامی نسلی گروپ سے تھا۔ يہ واقعہ ڈجيبو نامی شہر ميں پيش آيا۔ ايح آر ڈبليو نے سترہ کی گواہی کی بنياد پر يہ الزام لگايا۔ گواہوں نے بتايا کہ اس آپريشن ميں سکيورٹی دستے ملوث تھے اور يہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

[pullquote]جاپان ميں زلزلہ[/pullquote]

جاپان کے مشرقی حصوں ميں پير کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کيے گئے۔ امريکی جيولاجيکل سروے کے مطابق ريکٹر اسکيل پر اس زلزلے کی شدت چھ اعشاريہ چار تھی۔ زلزلے کا مرکز پيسيفک ميں سمندر کی تہہ ميں اکتاليس کلوميٹر کی گہرائی ميں تھا۔ فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہيں اور نہ ہی اب تک سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ يہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے کے قريب آيا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے