عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر 1.39 ارب ڈالر مل گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ اسے آئی ایم ایف سے 1.39 ارب ڈالر مل گئے ہیں اور آئی ایم ایف سے یہ رقم ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) کے تحت ملی ہے۔
#SBP has received $1.39 bn under Rapid Financing Instrument by the #IMF.
— SBP (@StateBank_Pak) April 22, 2020
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب 39 کروڑ ڈالرز کے ریلیف پیکج کی منظوری دے تھی۔ آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے پاکستانی معیشت پر انتہائی اہم اثرات مرتب ہوئے ہیں اور حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تیزی سے اقدامات کیے، اس مقصد کے لیے معاشی پیکج کا بھی اعلان کیا گیا اور حکومت عوامی صحت پر اخراجات میں اضافہ کر رہی ہے۔
The $1.4 billion RFI disbursement is additional to the $6 billion EFF to help Pakistan’s immediate efforts to COVID-19. The EFF remains in place. Staff & authorities continue to work closely to bring the second review to the IMF Board as soon as possible.
— IMF Pakistan (@imf_pakistan) April 18, 2020
عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا تھا کہ یہ پیکج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر کرے گا، پیکج سے بجٹ کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا اور پاکستان کو زرمبادلہ ذخائرمیں کمی پرقابو پانے میں مدد ملےگی۔
آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان یہ فنڈ کورونا کے اثرات سےنمٹنے کے لیے استعمال کر سکے گا، پاکستان کو فنڈ ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کی مد میں جاری ہوں گے، پاکستان توازن ادائیگی کے لیے ہنگامی ضروریات پوری کر سکے گا۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کےساتھ قریبی رابطے میں ہے، کورونا کےاثرات کم ہوتے ہی مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں گے جس میں 6 ارب ڈالرز کے موجودہ ای ایف ایف پروگرام کے تحت بات چیت ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالرز کا قرض بھی لے چکا ہے ؕ
[pullquote]ڈالر دو روپے سستا، اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان[/pullquote]
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار 464 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کے آغاز میں 100 انڈیکس 32ہزار 422 پوائنٹس سے 31ہزار 893 کی سطح پر چلا گیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار 464 کی سطح پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 744 پوائنٹس کے بینڈ میں رہاجب کہ حصص بازار میں آج 23 کروڑ شیئرز کے سودے 10 ارب روپے میں طے ہوئے۔
اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ارب بڑھ کر 6105 ارب روپے ہوگئی ہے۔
[pullquote]اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2روپے کمی[/pullquote]
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 77 پیسے سستا ہوکر 160روپے 36 پیسےکاہوگیا ہے، ایک ہفتےکے دوران انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 6روپے62 پیسے کم ہوئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور ایک امریکی ڈالر 2روپے کمی کے بعد 159 روپے50 پیسے کاہوگیا جب کہ یورو 1 روپے کم ہوکر 172 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 2روپے سستا ہوکر 197روپےکاہوگیا ہے جب کہ سعودی ریال 30 پیسے سستا ہوکر 40 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔