وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے افطار پارٹیوں پر پابندی لگادی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کر دی۔ پابندی کا اطلاق وزراء، سیکرٹریز اور دیگر سرکاری حکام پر ہوگا۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث پائی پائی کی بچت کرنی ہے۔ اسی مقصد کے لیے سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کی ہے.

انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھ کر وسائل کو کورونا کی روک تھام کیلئے خرچ کرنا ہے۔ سرکاری وسائل کے استعمال میں ڈسپلن کی پالیسی پر سختی سے کار بند رہنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کریں، ہم قومی وسائل کے امین ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے