کورونا ‘ویکسین’ کا بندروں پر کامیاب تجربہ

چینی دوا ساز کمپنی نے کورونا وائرس ویکیسن سے بندروں پر کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

چینی دوا ساز کمپنی کے مطابق جن بندروں کو ویکسین دی گئی اور پھر ان میں کورونا وائرس داخل کیا گیا لیکن ان میں سے کسی میں بھی کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسے بندر جنہیں کورونا ویکسین نہیں دی گئی تھی، ان میں کورونا وائرس داخل ہوا تو وہ بیمار ہو گئے اور بعض مر بھی گئے۔

واضح رہے کہ برطانیہ اور امریکا سمیت بعض دیگر ملک بھی کورونا کی ویکسین بنا رہے ہیں اور ان میں سے بعض نے اس کے انسانوں پر تجربات بھی شروع کر دیے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خا رجہ مائیک پومپیو کہتے ہیں کہ چین میں ووہان کی لیبارٹری میں کورونا کی ابتداء کے بہت شواہد ہیں۔

مائیک پومیو کا کہنا ہے کہ چین دنیا کو متاثر کرنے اور غیر معیاری لیبس چلانے کی تاریخ رکھتا ہے، چین کی جانب سے وبا کی شدت کم کر کے بتانے سے امریکا میں وائرس کا خطرہ بڑھا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے