پیر : 04 مئی 2020 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]امریکا کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں، چین[/pullquote]

چین نے کورونا وائرس کی نئی قسم کو پھیلانے کا امریکی الزام ایک مرتبہ پھر مسترد کر دیا ہے۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اپنی نا اہلی سے توجہ ہٹانے کے لیے اس طرح کی الزام تراشی کر رہی ہے۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ایسے واضع شواہد موجود ہیں کہ یہ یہ معاملہ ووہان انسٹیٹوٹ آف وائرولوجی سے شروع ہوا۔ بیجنگ کے بقول سچ تو یہ ہے کہ پومپیو کے پاس کوئی ثبوت ہے ہی نہیں۔ مزید یہ کہ امریکی حکومت اس وبا کے بہانے سے صرف چین کو بدنام کرنا چاہتی ہے۔

[pullquote]کووڈ انیس ویکسین، یورپی کمیشن کا امدادی اجلاس[/pullquote]

یورپی یونین کی سطح پر کووڈ 19کی ویکسین پر ایک ورچوئل امدادی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈیئر لائن نے بتایا کہ اس اجلاس میں حکومتی اہلکار، دوا ساز کمپنیوں کے عہدیدار اور نجی فاؤنڈیشنز کے نمائندے شرکت کریں گے۔ شرکت کرنے والوں میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش بھی شامل ہیں۔ اس دوران امید ہے کہ ساڑھے سات ارب یورو اکھٹے کر لیے جائیں گے۔ یہ رقم ویکسین کی تیاری اور وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے پر خرچ کی جائے گی۔

[pullquote]ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل کمی، نئی کرنسی تومان[/pullquote]

ایرانی پارلیمان نے ملکی کرنسی کی قدر میں سے ’چار صفر‘ ختم کر دینے کا مسودہ قانون منظور کر لیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے اِسنا نے بتایا کہ اس قانون سازی کے ذریعے پارلیمان نے حکومت کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ وہ ایرانی ریال کو درپیش شدید مشکلات کے پیش نظر ملک میں کرنسی اصلاحات متعارف کرا سکے۔ امریکی پابندیوں کے بعد سے ایرانی ریال کو درپیش مسائل گزشتہ چند ماہ میں شدید تر ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ریال کے بجائے تومان کو ملکی کرنسی بنا دیا جائے گا، جو دس ہزار ریال کے برابر ہوتا ہے۔

[pullquote]موریا سے مہاجرین کو مین لینڈ منتقل کیا جائے گا[/pullquote]

یونانی حکام کورونا وائرس کی وجہ سے سینکڑوں مہاجرین کو جزائر سے مین لینڈ پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ یونانی پولیس کے مطابق لیسبوس میں موریا کے مرکز سے مہاجرین کو دو گروپوں کی صورت میں مین لینڈ لایا جائے گا۔ اس دوران 142 اور 250 مہاجرین کو کشتیوں کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔ موریا کے کیمپ میں گنجائش سے زیادہ افراد کو رکھا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے موریا کے مہاجر کیمپ کی صورتحال پر کئی مرتبہ کڑی تنقید بھی کی جا چکی ہے۔

[pullquote]ہلمند حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی[/pullquote]

افغان طالبان نے آج پیر کو صوبہ ہلمند میں ایک عسکری مرکز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی کے مطابق اس کارروائی میں دشمن کے کئی درجن افراد مارے گئے تھے۔ یہ واقعہ اتوار کی شب پیش آیا تھا۔ حملے کے وقت اس عسکری تنصیب میں افغان فوج اور خفیہ ادارے کے تقریباﹰ ڈیڑھ سو ارکان موجود تھے۔

[pullquote]جرمنی: کورونا پابندیوں میں مزید نرمی[/pullquote]

جرمنی میں کورونا وائرس کی وجہ سے عائد کی جانے والی پابندیوں میں آج پیر سے مزید نرمی کر دی گئی ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ آج سے چڑیا گھر، میوزیم اور نائی کی دوکانیں کھل جائیں گی۔ تاہم اس دوران صفائی ستھرائی اور سماجی فاصلے کے اصولوں پر لازمی طور سختی سے عمل کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل اس ہفتے بدھ کو کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کے موضوع پر ریاستی وزرائے اعلی سے بات کریں گے۔جرمنی میں کووڈ انیس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے زائد ہے جب کہ تقریباﹰ چھ ہزار آٹھ سو ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

[pullquote]چین کورونا وائرس کی شروعات بارے میں شفافیت اختیار کرے، جرمن وزیر خارجہ[/pullquote]

جرمنی میں کورونا وائرس کی وجہ سے عائد کی جانے والی پابندیوں میں آج پیر سے مزید نرمی کر دی گئی ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ آج سے چڑیا گھر، میوزیم اور نائی کی دوکانیں کھل جائیں گی۔ تاہم اس دوران صفائی ستھرائی اور سماجی فاصلے کے اصولوں پر لازمی طور سختی سے عمل کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل اس ہفتے بدھ کو کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کے موضوع پر ریاستی وزرائے اعلی سے بات کریں گے۔جرمنی میں کووڈ انیس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے زائد ہے جب کہ تقریباﹰ چھ ہزار آٹھ سو ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

[pullquote]امید ہے امریکا اس سال کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کر لے گا، ٹرمپ[/pullquote]

امریکا اس سال کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کر لے گا۔ ملکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق کہ وہ بہت پر امید ہیں کہ اس سال کے آخر تک اس مرض کے خلاف ویکسین تیار کر لی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے فوکس نیوز کو دیے گیے ایک انٹرویو میں کہی۔ اس سے قبل ویکسین کی تیاری میں فنڈز کی کمی کی بات کی جا رہی تھی۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد پینتیس لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ تقریبا ڈھائی لاکھ افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔

[pullquote]بھارت میں کورونا لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ[/pullquote]

بھارت میں کورونا لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ 17مئی تک جاری رہنے والے اس مرحلے کے دوران حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں کو اس وبا کی شدت کے لحاظ سے تقسیم کر کے بعض خدمات اور کاروبار شروع کرنے کی مشروط اجازت دی ہے۔ ان میں شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت شامل ہے۔ تمام مذاہب کے عبادت خانے البتہ بند رہیں گے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 42546 ہوگئی ہے جبکہ 1393 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

[pullquote]برازیل میں حکومت کے حامیوں کا ایک مرتبہ پھر احتجاج[/pullquote]

برازیل میں حکومت کے حامیوں نے ایک مرتبہ احتجاج کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت برازیلیا میں کیا جانے والا یہ احتجاج ملکی کانگریس اور عدالت عظمی کے خلاف تھا۔ اس موقع پر ملکی صدر جیئر بولسونارو نے بھی اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔ کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے ناکافی اقدامات کی وجہ سے بولسونارو پہلے ہی متنازعہ ہو چکے ہیں۔ برازیل میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے