راجن پور سے مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار عاطف خان مزاری کو ان کے بیٹے باسط مزاری نےان کی رہائش گاہ واقع عمر کوٹ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا . راجن پور کے ڈپٹی کمشنر ذولفقار علی کھرل نے واقعے کی تصدیق کی ہے .
خاندانی ذرائع کے مطابق باسط مزاری کا ذہنی توازن درست نہیں اور اس سے فائر حادثاتی طور پر ہوا . بعد میں باسط مزاری کو اس کے بھائی ریحان مزاری اور کزن حمزہ خان مزاری نے موقع پر گولیاں مار کر قتل کر ڈالا .
عاطف خان نیازی 18 فروری 1972 کو روجھان مزاری میں پیدا ہوئے . ان کے والد کا نام سردار لیاقت حسین مزاری تھا . وہ یونین کونسل کے ناظم رہے .2009 میں وہ اپنے چچا سردار شوکت مزاری کے انتقال کے بعد رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے . وہ پیشے کے لحاظ سے زمیندار تھے .
جاں بحق افراد کی میتیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں .