الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں 5 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات میں آرمی اور رینجرز امن و امان کی ذمہ داری سنبھالے گی۔
الیکشن کمیشن کی جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ اور گرفتاری کے اختیارات حاصل ہونگے ،وہ پولنگ اسٹیشن کے اندر داخل ہوسکیں گے ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل میں رکاوٹ پر فوج اور رینجرزکو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا اختیار حاصل ہوگا اور وہ الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشن میں داخل بھی ہوسکیں گے