زونگ فور جی کی جانب سے حالیہ سیلاب سے متاثرہ بنتِ فاطمہ اولڈ ہومز کے بے سہارا مکینوں کے لیے امدادی سامان کی فراہمی

کراچی: ملک بھر میں خصوصاً کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث جہاں عام شہریوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیں اولڈ ہومز میں مقیم بے سہارا اور مستحق بزرگ شہری بھی شدید متاثر ہوئے۔ ان مشکل حالات میں ڈیجیٹل اور سیلولر سروسز فراہم کرنے والے معتبر ادارے زونگ فور جی نے اپنے سماجی بہبود پروگرام کے تحت بنت فاطمہ اولڈ ایج ہوم میں مقیم بے سہارا بزرگ اور خواتین کے لییخوراک اور دوا?ں سمیت دیگر امدادی سامان فراہم کر دیا ہے۔

زونگ فور جی کی جانب سے بزرگ شہریوں کی مشکلات کے تدارک کے لیے زونگ فور جی کی ٹیم نے بنت فاطمہ اولڈ ہومز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بنت فاطمہ اولڈ ہومز کے منتظمین، زونگ فور جی کے اعلی حکام اور ادارے میں مقیم بزرگ اور خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ زونگ فور جی کی جانب سے خوراک، دوا?ں اور روزمرہ کے استعمال کی دیگر اشیا پر مشتمل امدادی سامان بنت فاطمہ ہومز کے منتظم اسد علی کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر بنت فاطمہ ہومز کے منتظم اسد علی نے زونگ فور جی کی جانب سے مشکل وقت میں امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ کہ زونگ جیسے اداروں کی جانب سے ایسی کاوشیں بنت فاطمہ جیسے فلاحی اداروں کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بنت فاطمہ اولڈہومز میں مقیم بزرگ شہری اور مستحق خواتین کے لیے یہ امداد درحقیقت معاشرے کی جانب سے ان بے سہارا افراد کے لییایک مثبت پیغام ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زونگ فور جی کے ترجمان کاکہنا تھا کہ اولڈہومز میں مقیم بزرگ اور خواتین معاشرے کے دیگر افراد جیسے خوش نصیب واقع نہیں ہوتے جنھیں اپنے خاندانوں کی رفاقت حاصل ہو۔ یہ بے سہارا لوگ بنت فاطمہ جیسے اداروں پر انحصار کرتے ہیں لہذا ان اداروں کو مستقل امداد اور تعاون کی ضرورت رہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زونگ فور جی کیجانب سے بنت فاطمہ میں مقیم افراد کے لیے امدادی سامان کی فراہمی اسی معاشرتی زمہ داری کی عکاس ہے اور زونگ فورجی کی جانب سے مستقبل میں بھی ایسی خدمات مہیا کی جاتی رہیں گی۔

بنت فاطمہ اولڈ ہومز حکومت پاکستان سے منظور شدہ ایک فلاحی ادارہ ہے جہاں بے سہارا بزرگ شہریوں اور صنفی امتیاز کا شکار خواتین اور انکے بچوں کو پناہ فراہم کیجاتی ہے۔ پاکستان میں ڈیجیٹل اور سیلولر سروسز کی فراہمی میں نمایاں حیثیت کی حامل کمپنی زونگ فور جی نہ صرف اپنے صارفین کو معیاری سروسز فراہم کرتی ہے بلکہ زونگ کا سماجی بہبود کا پروگرام بھی ایک منفرد شناخت کا حامل ہے- حالیہ بارشوں اور شہری علاقوں میں سیلاب کے باعث بنت فاطمہ ہومز میں مقیم بے سہارا بزرگ وخواتین کے لیے یہ امدادی پیکج زونگ فور جی کی سماجی خدمات کا مظہر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے