لاہور: جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

لاہور: شیرا کوٹ میں جائیداد کے تنازع پر ایک بھائی نے فائرنگ کر دوسرے بھائی سابق پولیس ملازم کو قتل کر دیا جب کہ فائرنگ سے مقتول کی بیٹی اور ملازم زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سابق پولیس ملازم مقتول اعجاز کا اپنے بھائی نعیم سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا جس کے شدت اختیار کرنے کے بعد نامعلوم افراد نے اعجاز کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے اعجاز، اس کی بیٹی عروج اورملازم حمزہ زخمی ہو گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اعجاز زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے دو ملزمان علی اور فیصل کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے