ڈونلڈ ٹرمپ امریکا منتقل ہونے والی شہزادی میگھن مارکل سےبھی ناراض ہوگئے۔
میگھن مارکل اورشہزادہ ہیری کی جانب سےجوبائیڈن کی حمایت میں ویڈیو بنانا امریکی صدرکو شدید ناگوار گزرا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ میگھن مارکل کےفین نہیں لیکن شہزادہ ہیری کے لیےدعا گوہیں۔
انہوں نے کہا کہ میگھن سےجڑنےکےبعد شہزادہ ہیری کودعاوں کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل نےایک ویڈیو میں امریکی شہریوں سےنفرت انگیز تقاریر کومسترد کرنےاورصدارتی انتخاب میں حصہ لینےکی اپیل کی تھی۔