موٹروے زیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد کو جیل بھیج دیا گیا

لاہور: عدالت نے موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔

کرائمز انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) ماڈل ٹاؤن کی ٹیم نے موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا جس کی سربراہی ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کررہے تھے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی جس میں پولیس نے کیس کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

عدالت نے کیس پر مختصر سماعت کے بعد ملزم عابد ملہی کو شناخت پریڈ کیلئے 14 روز کیلئےجیل بھیج دیا۔

اس موقع پر موٹروے زیادتی کیس کے دوسرے ملزم شفقت کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا جس کا عدالت نے 28 اکتوبر تک مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے