شہباز شریف نے احتساب عدالت کے باہر پولیس اہلکاروں کو کیوں ڈانٹا؟

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لیگی رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) مرزا جاوید کو دھکے دینے پر پولیس اہلکاروں کو ڈانٹ دیا۔

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مرزا جاوید کے مطابق وہ میاں شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر نیب عدالت پہنچے تھے اور جیسے ہی شہباز شریف کی گاڑی وہاں آئی تو پولیس اہلکاروں نے انہیں دھکے دے کر ہٹا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف نے جب یہ دیکھا تو پولیس اہلکاروں کو ڈانتے ہوئے کہا کہ کسی ایم پی اےکی تو عزت کر لیں، آئندہ ایسا نہ کیجیے گا۔

مسلم لیگ ن کےصدر محمد شہباز شریف نےاحتساب عدالت میں پیشکش کی کہ نیب والے اگر ان کے اکاؤنٹ میں ٹی ٹیز آنا ثابت کردیں تو وہ سرینڈر کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جلا وطنی کے دورمیں لندن میں فلیٹس خریدے کیونکہ زندہ رہنے کےلیے کچھ تو کرنا تھا، عدالت نے نیب کو شہباز شریف سے ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کرنے کاحکم دے دیا۔

نیب نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کررکھا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے