نواز شریف کی طلبی کیلئے برطانوی اخبارات میں اشتہار دینے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کے لیے دو برطانوی اخبارات میں اشتہارات شائع کرانے کی درخواست مسترد کر دی۔

نواز شریف کی طلبی کے لیے برطانوی اخبارات میں اشتہار شائع کرانے سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ نواز شریف چونکہ لندن میں ہیں لہذا ان کی طلبی کے لیے لندن کے ڈیلی ٹیلی گراف اور ڈیلی گارڈین میں اشتہار جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر کا کہنا تھا کہ عدالت نے نواز شریف کا اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

طارق کھوکھر کا کہنا تھا کہ عدالت نے اشتہار کی کاپی نواز شریف تک بھی پہنچانے کا حکم دیا تھا، رجسٹرار ہائی کورٹ نے 19 اکتوبر کے لیے اشتہار جاری کرنے کا کہا تھا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے نوازشریف کے جاری کردہ اشتہار کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کر دی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے نواز شریف کی طلبی کے لیے وفاقی حکومت کی لندن کے اخبارات میں اشتہار شائع کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم پر تو عملدرآمد ہو گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے