پاکستان کے بیرونی قرضوں میں ایک سال کے دوران 7 ارب ڈالر کا اضافہ

کراچی: ایک سال کے دوران پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 30 جون 2019 کو بیرونی قرضوں کا حجم 106 ارب ڈالر تھا جو 30 جون 2020 تک 113 ارب ڈالر ہوگیا جس سے ایک سال کے دوران بیرونی قرضوں میں 7 ارب ڈالر اضافہ کا اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک کے مطابق ستمبر 2018 کو بیرونی قرضے 96 ارب ڈالر تھے اور موجودہ حکومت نے 17 ارب ڈالر کا نیا غیرملکی قرض لیا۔

اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے ایک ارب 7 کروڑ ڈالر، کمرشل بینکوں سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر اور مختلف ممالک سے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرض لیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے