مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیپٹن (ر) صفدر ضمانت پر رہا

کراچی: عدالت نے مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ضمانت کر رہا کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت ہوگئی ہے جس کے بعد وہ دنوں ایک ساتھ ہی کراچی سے لاہور روانہ ہوں گے۔

قبل ازیں پولیس نے مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے عزیز بھٹی تھانے سے عدالت لے جانے کیلئے کیپٹن (ر) صفدر کو بکتر بند میں بٹھایا تو اس موقع پر ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے بکتر بند کو گھیرے میں لے لیا۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جس نے بکتر بند گاڑی کو کارکنان کے درمیان سے نکالنے کے لیے کارکنان کو پیچھے دھکیلا جس کے بعد پولیس کیپٹن صفدر کو لے کر روانہ ہوگئی۔

پولیس نے سخت سیکیورٹی میں کیپٹن (ر) صفدر کو سٹی کورٹ پہنچایا جہاں انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

[pullquote]سٹی کورٹ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات[/pullquote]

سٹی کورٹ میں کیپٹن (ر) صفدر کی پیشی کے سلسلے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جب کہ پیشی سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ایک یونٹ نے بھی سٹی کورٹ کا مکمل معائنہ کیا اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کی۔

[pullquote]کیپٹن (ر) صفدر کی نجی ہوٹل سے گرفتاری[/pullquote]

اس سے قبل پولیس نے علی الصبح محمد صفدر کو کراچی کے نجی ہوٹل سے گرفتار کیا، انہیں مزار قائد پر نعرے لگانے پر مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمہ بریگیڈ تھانے میں درج ہے اور انہیں گرفتار کرکے تھانہ عزیز بھٹی میں رکھا گیا۔

تھانہ بریگیڈ کی پولیس نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیگی رہنما کو مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

[pullquote]لائیو: پولیس کیپٹن صفدر کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے سٹی کورٹ لیکر روانہ[/pullquote]

کراچی: پولیس نے مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے محمد صفدر کو نجی ہوٹل سے گرفتار کیا اور انہیں مزار قائد پر نعرے لگانے پر مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ بریگیڈ تھانے میں درج ہے اور انہیں گرفتار کرکے تھانہ عزیز بھٹی میں رکھا گیا ہے۔

تھانہ بریگیڈ کی پولیس نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیگی رہنما کو مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

[pullquote]مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں 200 افراد نامزد[/pullquote]

پولیس کا کہنا ہےکہ شہر وقاص کی مدعیت میں درج مقدمے میں 200 افراد شامل ہیں جب کہ مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔

[pullquote]کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف درج ایف آئی آر[/pullquote]

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو آج کورٹ میں پیش کرنے کافیصلہ ابھی نہیں ہوا اور ان کی منتقلی کی جگہ سے متعلق ابھی کچھ نہیں بتاسکتے۔

پولیس حکام کے مطابق کیپٹن صفدر سے تفتیش کے بعد ہی انہیں کورٹ میں پیش کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ انہیں گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی نفری کے اطراف میں موجود ہے جب کہ پولیس موبائل میں بیٹھتے وقت کیپٹن صفدر ’ووٹ کو عزت دو‘ کا نعرہ لگارہےہیں۔

[pullquote]’کیپٹن صفدر کو ہوٹل کے کمرے کا دروزہ توڑ کر گرفتار کیا گیا‘[/pullquote]

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہےکہ ان کے شوہر کو نجی ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر گرفتار کیا گیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک کی ٹوئٹ شیئر کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے مریم نواز کراچی پہنچی تھیں جہاں مزار قائد پر کیپٹن صفدر نے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے لگوائے تھے جس کے بعد وفاقی وزرا نے اس اقدام پر مریم نواز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اس معاملے پر مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانے پہنچے تھے تاہم ایک شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے