ایل این جی کیس: شاہد خاقان اور دیگر ملزمان پر فوری فرد جرم کی استدعا مسترد

اسلام آباد: احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں نامزد سابق وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان پر فوری فرد جرم عائد کرنے کی نیب کی استدعا مسترد کر دی۔

ایل این جی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت راولپنڈی میں ہوئی، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 12 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ دو غیر ملکی ملزمان فلپ ناٹمن اور شنا صادق غیر حاضر رہے۔

نیب کی جانب سے غیر حاضر ملزمان فلپ ناٹمین اور شنا صادق کا کیس الگ کرنے اور شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر حاضر ملزمان پر فوری فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی گئی۔
شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے نیب درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ملزمان نہیں آرہے تو پہلے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان فوری فرد جرم عائد کرنے کی استدعا مستد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے غیر حاضر ملزمان پر فیصلہ کریں گے، پھر فرد جرم عائد ہو گی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ملزمان کو دوبارہ سمن بھیجنے ہیں یا وارنٹ جاری کرنے ہیں، اس کا فیصلہ کریں گے۔

احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ کے ذریعے بھیجے گئے سمن کی تعمیلی رپورٹ آنے کا انتظار کر لیتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے