وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

کراچی واقعے کے بعد آئی جی سندھ اور دیگر پولیس افسران کی جانب سے چھٹیاں منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ نے تمام سینئر افسران کو آج طلب کیا تھا جس پر آئی جی سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران سی ایم ہاؤس پہنچے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پولیس افسران کا اجلاس جاری ہے جس میں آئی جی سندھ سمیت تمام پولیس افسران موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں کیپٹن (ر) صفدرکی گرفتاری سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی جب کہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے تمام افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ پولیس افسران کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور تمام ادارے آپ کے ساتھ ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے