مسکن چورنگی پر دھماکا قدرتی گیس کی لیکیج سے ہوا: بی ڈی ایس رپورٹ

کراچی: بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مسکن چورنگی دھماکے کو قدرتی گیس کا دھماکا قرار دے دیا۔

گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ مل گئی ۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہےکہ مسکن چورنگی میں ہونے والا دھماکا قدرتی گیس لیکیج سے ہوا ہے اور جائے وقوعہ سے چولہے کا برنرملا ہے جو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کسی قسم کا کوئی بارودی مواد برآمد نہیں ہوا اور کسی دھماکا خیز ڈیوائس کے شواہد بھی نہیں ملے۔

دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن نے دعویٰ کیا ہےکہ مسکن چورنگی پر ہونے والا دھماکا گیس لیکیج سے نہیں ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے