کیپٹن صفدر کیخلاف مقدمے میں پولیس افسران کو ہراساں کرنے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل

کراچی: مزار قائد پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے میں پولیس افسر کو بے عزت اور ہراساں کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت نے کمیٹی تشکیل دےدی۔

ذرائع کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف تھانہ بریگیڈ میں ایف آئی آر درج کرنے اورپولیس افسر کو بے عزت اور ہراساں کرنے سے متعلق معاملے پر سندھ حکومت نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی میں وزیر تعلم سعیدغنی، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب اور وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ سمیت دیگر وزراء شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا اور کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرےگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے