دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا: ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال کا سامنا ہو گا۔

ایم ڈی سوئی ناردرن عامر طفیل کا کہنا تھا کہ گیس ذخائر میں مسلسل کمی انتہائی تشویشناک ہے، جب کہ گیس کی طلب زیادہ اور پیداوار کم ہو رہی ہے جس کے باعث دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شارٹ فال بڑھنے پر کمرشل سیکٹر کی گیس بند کرنا پڑے گی تاہم گھریلو صارفین کو گیس دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کم سے کم لوڈ شیڈنگ ہو اور کھانے کے اوقات میں گیس ملتی رہے۔

عامر طفیل کا کہنا تھا کہ کمپریسر کا غیر قانونی استعمال کرنے والوں کو معافی نہیں ملے گی، لوگ گیس سستی سمجھ کر ضائع کرتے ہیں، یہ رویہ بدلنا ہو گا، گیس مہنگی کرنے کے لیے اوگرا کو درخواست دے رکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے لاہور تک نئی پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے تاکہ دو سال تک مزید 1600 ملین کیوبک فٹ درآمدی آر ایل این جی سسٹم میں شامل کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال 4 لاکھ نئے کنکشنز دیے ہیں جب کہ 27 لاکھ درخواستیں زیر التو ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے