واپڈا کا سیلابی پانی ذخیرہ کرنے کیلئے نیا ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ

لاہور: واٹر اینڈ پاور ڈسٹری بیوشن اتھارٹی (واپڈا) نے سیلابی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے نیا ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہورمیں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا کہ سیلاب کے مؤثر کنٹرول اور سیلابی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے واپڈا روہتاس ڈیم تعمیر کرے گا، ڈیم کی تعمیر کیلئے اسٹڈیز اور دیگر امور نمٹانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روہتاس ڈیم ضلع جہلم میں دینہ شہر سے ساڑھے 7 کلو میٹر جنوب میں تعمیر ہوگا، منگلا ڈیم سے اضافی اور سیلابی پانی روہتاس ڈیم تک منتقل کیا جائے گا جب کہ اِس ڈیم میں 3 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا اور 100 میگاواٹ سستی بجلی بھی پیدا ہوگی۔

چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ اس وقت پانی کے متعدد منصوبے زیر تعمیر ہیں جن پر پیش رفت تسلی بخش ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے