اورنج لائن میٹرو مکمل ہو گئی، تکمیلی سرٹیفکیٹ بھی جاری

لاہور: اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا سول، مکینکل اور الیکٹریکل کام مکمل ہو گیا۔

لاہو ڈویلمپنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے سول، مکینکل اور الیکٹریکل کام کے مکمل ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

ترجمان ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ آئندہ تین سال تک ٹریک کی مرمت کی ذمہ داری ایل ڈی اے کی ہو گی۔

ایل ڈی اے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کا محکمہ کنٹریکٹرز کو مرمت کے عوض کوئی معاوضہ ادا نہیں کرے گا، تین سال بعد مرمت کا ٹھیکہ دوبارہ دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو منصوبے کا کرایہ 40 روپے مقرر کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے