ایف اے ٹی ایف میں سعودیہ کی پاکستان مخالف ووٹ دینے کی خبر جھوٹی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مخالفت میں ووٹ دینے کی خبر جھوٹی ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے تمام علاقائی اور عالمی معاملات میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت کرنے کی خبر جھوٹی ہے، ایف اے ٹی ایف، پاکستان کے بارے میں اپنا جائزہ پلینری میٹنگ کے بعد پیش کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے