گلگت بلتستان کو سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی راج سے بچانا ہے: بلاول

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ وہ بھٹو کے نواسے اور بے نظیر کے بیٹے ہیں کھلاڑی نہیں کہ یو ٹرن لے لیں،کٹھ پتلی حکومت سے نظام چھین کر رہیں گے۔

گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ ہم سلیکٹڈ حکومت کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں گلگت بلتستان کو سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی راج سے بچانا ہے، سلیکٹڈ حکومت نے پنجاب کا کیا حال کردیا ہے، آپ کو ان ظالم حکمرانوں سے بچانا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ہمارا دوسرا گھر ہے، پیپلزپارٹی اور گلگت بلتستان کے عوام کے درمیان تاریخی رشتہ ہے، یہاں کےعوام کیوں بے روزگار ہیں؟ صحت کے ادارے کیوں نہیں بنتے؟ میں یہاں کے مسائل پارلیمان میں اٹھاؤں گا، شہید بھٹو اور شہید بی بی کاوعدہ مجھے پوراکرنا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت نے پورے ملک میں مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا، آج ملک میں ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے ، سرکاری ملازمین کو تنخواہ نہیں دی جارہی، بزرگوں کو پنشن نہیں مل رہی، صدر زرداری کے دور میں ہم نے پنشن میں 150 فیصد اضافہ کیا۔

ان کا مزیدکہنا تھاکہ نالائق حکمرانوں کے گھر جانے کا وقت قریب ہے، آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی، اس حکومت سے جمہوریت چھین کر رہیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے