چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو عمران خان سے بچانا ہے، عمران خان نے جو تباہی ہر صوبے میں کی ہمیں اس سے گلگت بلتستان کو بچانا ہے۔
گلگت بلتستان کے علاقے گانچھے میں انتخابی جلسے سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ ہم غربت اور بے روزگاری میں اضافہ نہیں کرسکتے، ہم عمران خان کو موقع نہیں دےسکتے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ضلع گانچھے کے سب ڈویژن ڈغونی بلغار میں کارنر میٹنگ میں شرکت، کارکنان کا روائتی جوش و جذبہ کے ساتھ نعروں کی گونج میں اپنے قائد کا استقبال pic.twitter.com/axsM5riZhD
— PPP (@MediaCellPPP) October 23, 2020
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا ہے، ملک میں سرکاری ملازمین اورلیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت ہر طبقہ احتجاج کررہا ہے