اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار اور مفرور قوم کی رہنمائی کے اہل نہیں : وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار اور مفرور قوم کی رہنمائی کے اہل نہیں ہو سکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نواز غصے سے بھری ہوئی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار اور مفرور قوم کی قیادت کے اہل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کرپٹ ٹولے کے خلاف قوم کو جگایا ہے اور وہ کرپشن کے خلاف جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

خیال رہے کہ گوجرانوالا اور کراچی کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عوامی طاقت کے مظاہرے کے لیے آج کوئٹہ میں جلسہ کرے گی۔

پی ڈی ایم کی قیادت کا دعویٰ ہے کہ یہ جلسہ بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔

نیکٹا کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے بم اور خودکش دھماکوں سے سیاسی اور مذہبی قیادت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے