پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے آس پاس اور قریب کے لوگوں کو نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالیں آرہی ہیں۔
کوئٹہ میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے میں شرکت کے بعد مریم نواز لاہور پہنچ چکی ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں مریم کا کہنا تھا کہ میرے آس پاس اور قریب کے لوگوں کو نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں اور کہا جارہاہے کہ آج کی تقاریرکے بعد آپ سب کو کریک ڈاؤن کیلئے تیار ہوجانا چاہیے۔
People around and close to me getting threatening calls from ‘unknown numbers’ saying, after today’s speeches, you should all get ready for a ‘massive crackdown’. People of Pakistan, pls make note. Putting it here for record sake.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 25, 2020
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نوٹ کرلیں، ٰیہ ریکارڈ کیلئے یہاں لکھا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ کار ڈاکٹر شہباز گل کا مریم نواز کے ٹوئٹ کے ردعمل میں کہنا تھا کہ ایک ایکسپرٹ سے بات ہوئی جن لوگوں کو فون آئے ان کے فونز کا فارنزک کرنا ہوگا تاکہ دھمکی دینے والے تک پہنچا جاسکے۔
ایک ایکسپرٹ سے بات ہوئی ہے اسکے مطابق آپکے جن جن لوگوں کو فون آئے ہیں ان کے فونز کا فارنزک کرنا ہوگا تا دھمکی دینے والے تک پہنچا جا سکے۔ اب براہ مہربانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رابطہ کریں اور فرانزک کروا لیں۔ pic.twitter.com/6ic9H92vix
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 25, 2020
انہوں نے کہا کہ براہ مہربانی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں اور فارنزک کرالیں۔
خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے گوجرانوالا اور کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا اور رہنماؤں نے خطاب میں مرکزی اور صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔