دوستی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

فیصل آباد میں مبینہ طور پر دوستی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق جڑانوالہ روڈ کے علاقے محلہ کوٹ عمر فاروق میں 2 بہنیں ہمسائے کے ہاں محفل میلاد میں شرکت کے لیے گئی تھیں جہاں نوجوان نے ان پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق تیزاب پھیکنے کے نتیجے میں دوستی سے انکار کرنے والی لڑکی کا چہرہ اور جسم بُری طرح جھلس گیا جب کہ اس کی چھوٹی بہن کے جسم پر بھی تیزاب گرا ہے، دونوں بہنوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جب کہ ڈپٹی کمشنر نے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے