لاہور میں خاتون ڈانسر سے زیادتی کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ گارڈن ٹاؤن میں درج ایف آئی آر میں ڈانسر مہوش الزام نے عائد کیا ہے کہ کبیر نامی کانسٹیبل نے اسے ڈانس فنکشن کیلئے بلایا اورہوٹل میں لے جا کر گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
متاثرہ خاتون نے ایک سال پہلے تھانہ چھانگامانگا میں بھی عادل نامی شخص کے خلاف اسی نوعیت کا مقدمہ درج کرایا تھا۔