30 اکتوبر کو ملک بھر میں چھٹی کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔

وزارت داخلہ کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 30 اکتوبر 2020 کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔

ہر سال کی طرح امسال بھی 12 ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

اس موقع پر مساجد، گلیوں اور چوک چوراہوں کے علاوہ سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا جا چکا ہے اور نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادت با سعادت اور ان کی زندگی پر روشتی ڈالنے کے لیے محافل اور سیمینارز کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت پہلے ہی صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے