شہباز شریف سے ملاقات انکی گرفتاری کے تیسرے روز ہوئی : خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے ملاقات ان کی گرفتاری کے تیسرے روز ہوئی تھی مگر اس میں نہ کوئی پیغام دیا گیا اور نہ لیا گیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے ملاقات ڈی جی نیب کی موجودگی میں ہوئی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز شریف سے ملاقات سے پہلے نواز شریف کو آگاہ کر دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے نہیں پتا کہ ملاقات کیسے طے ہوئی؟ ہمیں صرف شہباز شریف کے دفتر سے فون آیا کہ آپ لوگوں نے ملنے جانا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا پتہ چلا ہے کہ شہباز شریف نیب تحویل میں بڑی خفیہ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے