روٹی کی قیمت میں اضافےکیلئے نان بائیوں کی ہڑتال جاری

کوئٹہ میں روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ لیے نان بائیوں کی ہڑتال کئی روز سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نان بائیوں نے روٹی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے شہر بھر کے تمام تندور بند کر دیے ہیں، کئی روز سے تندور بند ہونے کے باعث شہری پریشان ہیں جب کہ ہوٹلوں پر 10 روپے میں ملنے والی چپاتی اب 15 روپے میں بھی مشکل سے مل رہی ہے۔

نان بائیوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کے بعد فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 50 روپے اضافے کے بعد 1300 روپے اور کراچی کے چکی آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 790 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔

نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہی روٹی کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبے کی وجہ ہے۔

دوسری جانب آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی پر عزم ہیں اور ان کی ہدایت پر فلور ملوں کو گندم کے کوٹے میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت روزانہ 25 ہزار ٹن گندم فلور ملوں کو فراہم کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے