کراچی کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ تاخیر کا شکار

کراچی کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ تاخیر کا شکار ہے ۔کہیں پولنگ کا عملہ نہیں پہنچا،کہیں پولنگ ایجنٹس کا انتظار کیا جارہاہے، کہیں پولنگ بوتھ ہی قائم نہ ہو سکے، کہیں انتخابی سامان ہی غائب ہے۔

کراچی میں گورنمنٹ ڈگری کالج لائنز ایریا میں پولنگ ایجنٹ کی غیر موجودگی کی وجہ سے پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔ لیاری یوسی 10گلستان کالونی میں سمیت اکثر پر پولنگ اسٹیشن پر پولنگ شروع نہ ہوسکی۔

لیاری یوسی 10 گلستان کالونی پولنگ اسٹیشن 6اور7 کے اندر رینجرز کے جوان بھی تعینات ہے۔یوسی 9 بہار کالونی پولنگ اسٹیشن 12 کے ایم سی اسکول میں بھی رینجرز جوان تعینات ہیں۔بلدیہ ٹاؤن گورنمنٹ گرلزکالج میں قائم 3پولنگ اسٹیشن میں پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل یوسی 14ایس کے گرامر اسکول میں پولنگ شروع نہیں ہوسکی، پولنگ اسٹیشن پر انتخابی سامان نہیں پہنچ سکا۔ یوسی15گرومندرکےپولنگ اسٹیشن نیوڈے مونٹیسری میں پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔پولنگ اسٹیشن کے دروازے تاحال بند ہیں۔

یوسی 33عزیز آباد، پولنگ ایجٹس کےنہ پہنچنےپربیلٹ باکسیز سیل نہیں کیے جاسکے۔ووٹرز کو پولنگ ایجنٹ کا انتظار ہے جبکہ پریزائیڈنگ افسران نے ڈبے سیل کرنے سے انکار کردیا۔ عزیز آباد یوسی33 میں پریذائیڈنگ عملہ مکمل ہونے کے باعث پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔

ملیر یوسی 24گورنمنٹ گرلز کالج اور یوسی25 کاپولنگ عملہ تاحال نہیں پہنچ سکا۔میٹروول یوسی4 پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ بوائز اسکول میں پولنگ تاحال شروع نہیں ہوسکی،یوسی43،یوسی 44کیماڑی کے14پولنگ اسٹیشنز میں کسی ایک پر بھی پولنگ شروع نہ ہوسکی۔

گلستان جوہر بلاک15کے پولنگ اسٹیشن پر پولنگ اسٹاف نہ ہونے کے باعث پولنگ کا آغاز نہیں ہوسکا۔گورنمٹ گرلز سیکنڈری اسکول یونیورسی روڈ پر پولنگ کا آغاز نہیں ہوسکا۔گورنمٹ گرلز سیکنڈری اسکول یونیورسٹی روڈ مپر پولنگ ایجنٹس بھی موجود نہیں۔

یوسی 12 بہادر آباد گرلز اسکول میں پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔پولنگ ایجنٹس کے نہ ہونے کے باعث بیل باکسز تاحال سیل نہیں کیے جاسکے۔یوسی 44 فردوس کالونی میں ممتاز گورنمنٹ بوائز اسکول میں پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔ووٹنگ پولنگ اسٹیشن کے دروازے بند ہونے کے باعث شروع نہ ہوسکی۔پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

یوسی 22 اردو یونیورسٹی میں پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث بیلٹ باکسز تاحال سیل نہیں کیے جاسکے۔یوسی 22 وفاقی اردو یونیورسٹی ہی میں مردوں کے پولنگ بوتھ پر تالا پڑا تھا جسے توڑ کر پولنگ عملے نے پولنگ بوتھ کے اندر سامان پہنچایا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے