ہیروں کے ہار، سونے کی گھڑیاں، توشہ خانہ کے تحائف نیلام کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ‏کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں رکھے سربراہان مملکت کے تحائف نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کابینہ ڈویژن کےنوٹیفکیشن کےمطابق دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے پاکستان کے سربراہان کو تحفے میں دی گئی قیمتی گھڑیاں، ہار کا سیٹ اور دیگر تحائف نیلام کیے جائیں گے۔

تحائف میں قیمتی گھڑیاں اور زیورات سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں جب کہ تحائف میں شامل ایک قیمتی گھڑی کی قیمت ایک کروڑ 75 لاکھ ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تحائف صرف وفاقی سرکاری ملازمین اور مسلح افواج کے افسران خریدسکتےہیں جب کہ یہ نیلامی آئندہ ماہ نومبر میں ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے