لاہور: اچھرہ میں پولیس نے ڈاکٹر سے 4 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والے ملزم کو دھر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق حمزہ نامی ملزم نے اچھرہ میں ڈاکٹر صہیب کو فون پر دھمکیاں دیں اور 4 کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا، ملزم اور ڈاکٹر کی موبائل فون پر میسجنگ بھی ہوتی رہی جب کہ ملزم کےخلاف تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج تھا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ پولیس کال ریکارڈ کے ذریعے ملزم کو ٹریس کرکےگرفتار کیا گیا ہے۔
سربراہ لاہور پولیس عمر شیخ کا کہنا ہے کہ شہر میں بھتہ خوروں کی کوئی گنجائش نہیں۔