پہلی دفعہ ملک میں میرٹ پر احتساب ہورہا ہے : وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ ملک میں میرٹ پر احتساب ہورہا ہے جبکہ چھوٹے چھوٹے مافیا بیٹھے ہیں جو تبدیلی نہیں آنے دے رہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جون کےوسط میں اسپتالوں پر دباؤ تھا، ڈاکٹرز اور نرسز نے مشکل وقت کاسامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ خوف ہے ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور آئندہ 2 ماہ احتیاط سے گزارنا ہوں گے جبکہ پاکستان کے سرکاری اسپتالوں کا معیار گرتا جارہا ہے اور معیار گرنے کی وجہ نیشنلائزیشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے، چاہتا ہوں اسپتالوں میں میرٹ پر سلیکشن ہو، تمام سرکاری اسپتالوں میں اصلاحات لائیں گے، اصلاحات آہستہ آہستہ آئیں گی۔

اسلام آباد میں انصاف ڈاکٹرز فورم کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے سیاسی حریفوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے چھوٹے مافیاز بیٹھے ہیں جو تبدیلی نہیں آنے دے رہے، جن کے مفادات متاثر ہوں گے وہ اتنے آرام سے تبدیلی نہیں آنے دیں گے، اسپتالوں میں بھی ایسے لوگ تھے جو تبدیلی میں رکاوٹ تھے لیکن تبدیلی آئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی دفعہ ملک میں میرٹ پر احتساب ہورہا ہے، ان کو پتا ہے میں بلیک میل نہیں ہوگا، ایسا وزیراعظم آیا ہے یہ جو مرضی کرلیں ان کا احتساب ہونا ہی ہے، یہ پاکستان کافیصلہ کن وقت ہے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارروائی کو حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام قرار دیا جاتا ہے جبکہ سپریم کورٹ بھی اس حوالے سے فیصلہ دے چکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے