اسلام آباد میں تاجروں کا فرانسیسی سفارتخانے کی جانب مارچ، پولیس کی شیلنگ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آبپارہ کے مقام پر تاجروں نے گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تاجروں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرین نے آبپارہ سے فرانسیسی سفارتخانے کی جانب جانے کی کوشش کی تو پولیس نے آبپارہ سےڈپلومیٹک انکلیو جانے والی سڑک کنٹنیر لگا کر بند کردی۔

پولیس نے ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے سرینا چوک پر بھی کنٹنیر لگا کر راستہ بند کردیا۔ اس دوران مظاہرین نے سرینا چوک پر کنٹینر ہٹانے کی کوشش کی تو پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی کے بعد رینجرز کی نفری بھی طلب کرلی گئی جب کہ ایمبولینسز بھی سرینا چوک کے قریب پہنچادی گئیں ہیں۔

خیال رہے کہ فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پھر اس کے حق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کے بعد دنیا بھر میں فرانس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مسلم ممالک میں فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔

پاکستان نے بھی فرانس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور پارلیمنٹ سے مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی ہے جب کہ پاکستان نے فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے