شہباز شریف اور حمزہ کےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور: احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے عدالت کے روبرو حاضری لگوائی۔

دورانِ سماعت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو وعدہ معاف 265 سی کے بیان کی کاپیاں مہیاکی گئی جب کہ شہباز شریف اور دیگر ملزمان کو وعدہ معاف گواہان کے بیانات وصول کروائے گے۔

بعد ازاں عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کےکیس میں شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے 11 نومبر تک طلب کرتے ہوئے سماعت بھی اسی روز تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر بھی سماعت کی جس دوران شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئےکہا کہ شہباز شریف کو جیل میں میڈیکل سہولیات نہیں دی جا رہی، ان کی میڈیکل ہسٹری کے مطابق ان کو سہولیات نہیں دی جا رہیں۔

دورانِ سماعت شہباز شریف نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے بکتر بند گاڑی میں پیش کیا گیا اور میں گاڑی میں لیٹ کر آیا ہوں جب کہ جیل میں بھی زیادہ وقت لیٹ کر گزارتا ہوں، میری گزارش ہے کہ مجھے فزیو تھراپسٹ دیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس پر مزید سماعت 11 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 نومبر تک توسیع کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے