ریاستی اداروں کا تقدس اور تحفظ آئینی، سیاسی اور اخلاقی فریضہ ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ریاستی اداروں کے تقدس اور تحفظ کو آئینی، سیاسی اور اخلاقی فریضہ قرار دے دیا۔

ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، ریاستی اداروں کو پہلے سے بھی زیادہ مضبوط کریں گے، اپوزیشن کے ریاستی اداروں پر تمام حملوں کو ناکام بنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی محب وطن ن لیگ یا دیگر اپوزیشن کے بیانیے کے ساتھ نہیں، حکومت ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے مگر احتساب پر سمجھوتہ نہیں۔

وزیرا عظم نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت کو ہر فورم پر جواب دینے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر پارٹی ارکان نے ایاز صادق کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم بھارت کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے،کرپشن کے کیس عوام کے سامنے لائے جائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے