شیخوپورہ: ونڈالہ دیال شاہ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے گولی ان کے اپنے ساتھی کو جالگی جو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق تین ڈاکوؤں نے ونڈالہ دیال شاہ میں ایک بیکری میں لوٹ مار کی اور اسی دوران وہاں موجود لوگوں نے مزاحمت کی تو ڈاکو فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کرنے لگے۔
ڈاکوؤں کا ایک ساتھی ان کی اپنی ہی گولی لگنے سے مارا گیا جب کہ دو ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مرنے والے ڈاکو وسیم کا تعلق میانوالی سے ہے۔