کوئٹہ: نان بائیوں کا روٹی 30 روپے میں ہی بیچنے کا اعلان، ہڑتال ختم کردی

کوئٹہ: نانبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے 12 روز سے جاری ہڑتال آج سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں نانبائی ایسوسی ایشن نے آج سے ہڑتال ختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد شہر بھر میں بند تندور کھل گئے ہیں۔

اس حوالے سے صدر نانبائی ایسوسی ایشن رضا خلجی کا کہنا ہے کہ حکومت کا 250 گرام روٹی کا 20 روپے کا ریٹ منظور نہیں ہے، 300 گرام کی روٹی 30 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روٹی کے حکومتی ریٹ کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔

خیال رہے کہ کوئٹہ میں نانبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ 12 روز ہرتال جاری تھی جب کہ انہوں نے حکومتی رویے کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے کا بھی اعلان کر رکھا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے